تعلیم کا اصل مقصدطلبہ کی مثبت تربیت اور رہنمائی کرنا ہے،پروفیسر امجد

تعلیم کا اصل مقصدطلبہ کی مثبت تربیت اور رہنمائی کرنا ہے،پروفیسر امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصدطلبہ کی مثبت تربیت اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں سماجی اقدار کے فروغ کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کرسکیں بلکہ وہ ملکی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نییونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز لٹن روڈ کیمپس کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے والدین اور اساتذہ کے سفیر کی حیثیت سے معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرتے ہیں اور تعلیم ہی سے وہ مثبت سماجی رویوں کے فروغ کا باعث بھی بن سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے جس کا مقصد ان میں اعتماد کو فروغ دینا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیک کے طلبا و طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر جہانزیب انور ملک نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی تربیت سے ہی ملک کا مستقبل روشن ہوسکے گااور ہمیں مستقبل کے معماروں کی تربیت کے دوران ان کی رہنمائی مثبت انداز سے ہی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کوتعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کا ماہر بھی بنانا ہے ۔تقریب میں طلبہ نے سماجی مسائل کی عکاسی کے حوالے سے مختلف خاکے پیش کئے جن کو مہمانوں اور طلبہ نے سراہا۔