ریڈی میڈ گارمنٹس کے ملازمین قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں،مبشر بٹ

ریڈی میڈ گارمنٹس کے ملازمین قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں،مبشر بٹ

لاہور ( سٹی رپورٹر) پاکستان ریڈی مید گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین مبشر بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرنگ سے وابستہ ملازمین بین الاقوامی تنظیموں کے لیبر قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی، لیبر اور انسانی حقوق کے27انٹرنیشنل کنونشن پر مکمل عمل درآمد کی صورت میں پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنا ہیومین رائٹس واچ رپورٹ کی نفی کر تا ہے ، چیئر مین پریگمیا نے جاری کردہ رپورٹ پر وضاحت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ گارمنٹس انڈسٹری آئی ایل او کے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپنے فرائض ادا کر رہی ہے۔

جبکہ پریگمیا صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ ملکر آئی ایل او کنونشن کے مطابق ضروری قانون سازی کر چکی ہے ، انہو ں نے کہا کہ ریڈی میڈ گارمنٹس انڈسٹری میں لیبر لاز پر مکمل طور پر عمل درآمد ہو رہا ہے جبکہ گارمنٹس ایکسپورٹ انڈسٹری میں کوئی بھی یونٹ انٹرنیشنل قوانین پر عمل درآمد کے بغیر کام شروع نہیں کر سکتا، لہذا موجودہ جدید دور میں عالمی لیبر اور دیگر متعلقہ قوانین کی کی خلاف ورزی ناممکن ہے جبکہ ایک تنظیم کی جانب سے یکطرفہ رپورٹ پیش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1