ما ضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور تباہ کر دیا ،چودھری نصیر گورائیہ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنمااور سماجی کارکن چودھری نصیر گورائیہ نے کہا ہے کہ عوام کا خون چوسنے والے اقتدار میں نہیں بلکہ جیل جاتے ہی بیمار پڑ جاتے ہیں ،ما ضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور تباہ کر دیا ہے،اپوزیشن واویلا چھوڑ کر 5سال انتظار کرے ۔پی ٹی آئی کی حکومت میں جمہوریت کو خطرہ نہیں،ملک میں پہلی مر تبہ شفاف احتساب شروع ہونے سے کچھ لوگ شور مچا رہے ہیں۔
،ملک میں آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک بلاامتیازاحتساب کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے پنجاب میں ایک کروڑ خاندانوں کو ایک ماہ کے اندر ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کیاہے جس کامقصد غریب طبقے کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے تحفظ دینا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہو گی، ایک مزدور یا غریب شخص مشکل سے گھر کا خرچہ پورا کرتا ہے، کئی خاندان بیماری کی وجہ سے مشکل میں چلے جاتے ہیں، ا ب غریب لوگ اپنامفت علاج کرا سکیں گے ، صحت کارڈ سے مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔