ط نیب آرڈیننس 1999 ء کو کالعدم قرار دینے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی) نیب قانون کے تحت شہریوں کیخلاف مقدمات اور سزائیں کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کر لیا گیا ،اس بابت لائیرز فاؤنڈیشن فارجسٹس نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ نیب آرڈیننس1999 ء میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں ،نیب آرڈیننس میں نیب بیورو اور ممبران کی تقرری سے متعلق کوئی شق موجود نہیں،نیب قانون خاموش ہے کہ کتنے ممبران بیورو کی تشکیل کریں گے اور ان ممبران کی تقرری کون کرے گا، نیب قانون میں قدغن کے باعث باڈی کے چیئرمین کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،متفرق درخواست میں کہا گیاہے کہ نیب آرڈیننس کی آئینی حیثیت کے بارے میں بنیادی درخواست کی جلد سماعت کی جائے اورنیب آرڈیننس 1999 ء کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت ملزمان کی سزائیں ریفرنسزاور مقدمات کوکالعدم قرار دیا جائے۔
متفرق درخواست دائر