لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ ‘ قتل کیس ‘ اپیل پر ملزم کو بری کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ ‘ قتل کیس ‘ اپیل پر ملزم کو بری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویثرن بنچ نے رشتہ کے تنازعہ پر قتل کرنے کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرکے اسے مقدمہ سے بری کرنے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں غلام مرتضیٰ نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف شہری نے تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس نے رشتہ ٹوٹنے کی رنجش میں لڑکی کے بھائی محمد طارق کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا جس پر سیشن عدالت ملتان نے 2013ء میں اسے سزائے موت و دیگر سزاؤں کا حکم سنایا جبکہ وہ بے قصور ہے اور اس نے جان بوجھ کر قتل نہ کیا ہے لہٰذا اسے مقدمہ سے بری کیا جائے۔ فاضل عدالت میں غلام مرتضیٰ کے کونسل سید اطہر حسن شاہ بخاری نے دلائل پیش کئے کہ مقتول خود تیش میں آکر ملزم کے گھر آیا اور اس نے چھری کا وار کرکے ملزم کو قتل کرنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اپنے بچاؤ میں مقتول کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران چھری مقتول کو لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں جاں بحق ہوگیا۔ وقوعہ ایک حادثہ تھا نہ کہ کوئی سازش تھی لہٰذا ملزم کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔