سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز

سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز

لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا ، نیب حکام نے عرفان قیصر شیخ کے دور میں ہونے والی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق عرفان قیصر شیخ پر بطور چئیرمین ٹیوٹا غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ان پر الزام ہے کہ بطور چیئرمین ٹیوٹا اختیارا کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گریڈ 18/19کی غیرقانی بھرتیاں کیں اور من پسند افراد کو نوازا۔ذرائع کے مطابق نیب نے عرفان قیصر شیخ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد انکوئری کاآغازکیا اور عرفان قیصر شیخ کے دور میں ہونے والی بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر