لودھراں میں135دکانیں ڈی سیل تاجروں کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم
لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) پی ٹی آئی قیادت کی کاوشیں رنگ لے آئیں،لودھراں میں بند دوکانیں کھول دی گئیں۔ تاجروں اور دوکانداروں کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کے حق میں نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے لودھراں شہر میں دوکانیں سیل کرد ی تھیں۔اس حوالے سے مقامی تاجروں اور دوکانداروں نے (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ، ضلعی قائدین اور رانا ارسلان خان سے متعدد ملاقاتیں کیں ۔ علی ترین فارم پر دوکانداروں نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے بھی اس حوالے سے ملاقات کی تھی ۔پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما رانا ارسلان نے متعد د بار ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد سے بھی دوکانیں کھولنے کے حوالے سے ملاقاتیں کیں اور یقین دہانی کروائی کہ تاجراور مقامی دوکاندار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ کرایہ ادا کرینگے ۔ گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد شفیق ارائیں اور رانا ارسلان خا ن نے خود 135کے قریب دوکانیں ڈی سیل کیں ۔ تاجروں اور دوکانداروں نے اس موقع پر پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومت کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور میاں شفیق ارائیں اور رانا ارسلان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر میاں شفیق ارائیں نے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست ہے اور ایسی پالیسیاں بنارہے ہیں جس سے عام عوام کو فائدہ ہو۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رانا ارسلان خان نے کہا کہ اپنے قائد جہانگیر ترین کی ہدایت پر میں نے بند دوکانوں کا معاملہ اپناذاتی معاملہ سمجھ کر حل کروانے کی کوششیں کیں ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کا کردار بھی لائق تحسین ہے ۔ رانا ارسلان خان نے کہا کہ انشاء اللہ لودھراں کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
135 دکانیں