جنوبی پنجاب میں مافیا کیخلاف آپریشن تیز ،8فوڈ پوائنٹس سیل ،بھاری جرمانے
ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز اور ویجی لینس ونگ کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں جاری ہیں۔آئل ٹریڈرز،مصالحہ جات اور دیگر اشیاء خورونوش کی چیکنگ، 8 پوائنٹس سربمہرکر دئیے گئے۔مجموعی طور پر 10 ہزار 400 کلو کھلا ملاوٹی آئل، 2500 کلو سرخ مرچ(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
،1200کلو املی، 10 ہزار کلو ملاوٹی سنیکس برآمدہوئے۔ملتان میں حمزہ فوڈز ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت، لائسنس نہ ہونے پر سربمہر، 2500 کلو گرام مصالہ جات برآمدکرلئے گئے۔سنٹرل جیل روڈ پر شیخ جمال آئل مرچنٹ لائسنس نہ ہونے،ناقص آئل اور ناقص صفائی پر سربمہر،2400 لیٹر آئل برآمدکرلیا گیا۔نیوسنٹرل جیل کے قریب ہی نعیم آئل یونٹ غیرمعیاری آئل کی خریدوفروخت کرنے،لیبلنگ نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔کاروائی کے دوران400لیٹرآئل اور2000پیکٹ سنیکس برآمدہوئے۔ڈی جی خان میں ابوبکر پاپڑ یونٹ غیرمعیاری پاپڑ تیار کرنے پر سیل کر دیا گیا۔مظفرگڑھ میں لاثانی چرغہ ہاؤس اینڈ باربی کیو ناقص صفائی کے انتظامات پر سربمہر کر دیا گیا۔لیہ میں حنیف ڈیری یونٹ دودھ سے کریم نکالنے اور دودھ میں ڈیٹرجنٹس کی موجودگی پر سربمہرکر دیا گیا۔رحیم یار خان میں حبیب دیسی گھی ہاؤس ویجی ٹیبل گھی کی ملاوٹ کرنے اور سیمپل فیل ہونے پر سیل کر دیا گیا۔کارروائیوں میں3000لیٹر آئل، 90لیٹر خراب دودھ،11کلومصالحہ اور 7کلو رنگ تلف کر دیا گیا۔