غزہ کے شہریوں کے لیے عمرہ سروس 4 سال بعد بحال

غزہ کے شہریوں کے لیے عمرہ سروس 4 سال بعد بحال

غزہ (اے این این )فلسطینی وزیراوقاف اور مذہبی امور یوسف ادعیس نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے غزہ کی پٹی سے عمرہ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

عمرہ آپریشن کا آئندہ ماہ مارچ سے آغاز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں عمرہ آپریشن چار سال سے تعطل کا شکار رہا ہے۔ چار سال کے بعد پہلا موقع ہے کہ غزہ کے عوام کو بھی عمرہ کی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔یوسف ادعیس نے کہا ہے کہ غزہ سے عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ چار مارچ کو شروع ہوگا۔ غزہ کے شہری پہلے مصر کے شہر قاہرہ جائیں گے جہاں سے وہ سعودی عرب کے جدہ شہر میں قائم شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی فضائیہ اور جنوبی اضلاع کے شہریوں کو عمرہ سروسز فرام کرنے والے عمرہ ٹور آپریٹرز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ حال ہی میں غزہ کے عمرہ زائرین کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ایک اعلی اختیاراتی وفد مصر گیا تھا جہاں اس نے مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...