سٹیٹ لائف ورکرز کا شہر شہر احتجاج ‘ دھرنے‘ مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

سٹیٹ لائف ورکرز کا شہر شہر احتجاج ‘ دھرنے‘ مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)اسٹیٹ لائف میں سیلز آفیسر کا عہدہ ختم کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری بحال نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق اسٹیٹ لائف میں سیلز آفیسر کا عہدہ ختم کرنے پر متاثرین کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اقبال کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

کہا کے حکومت طالمانہ فیصلہ فوری طور پر سیلز آفیسر کا عہدہ بحال کرکے لاکھوں افراد کو بے روز گاری سے بچائے۔انہوں نے کہا کے سیلز آفیسر کا عہدہ سازچ کے تحت ختم کیا جارہا ہے تاکہ ادارے میں خسارہ شو کرکے اس کو پرائیویٹ کیا جاسکے یہ ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کے کے اگر حکومت نے فوری طور پر سیلز آفیسر کے عہدے کوبحال نہ کیا گیا تو ملے بھر میں بھر پور تحریک چلائے گے اور ہمارہ احتجاج عہدہ بحالی تک جارہی رہے گا۔اعجاز کھوکھر،الطاف حسین،محمد اعظم،محمد ایاز،فیاض احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر دھرنہ دینے والے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...