چولستان ڈیزرٹ ریلی آج سے شروع صحرا میں نیا شہر آباد ،رنگارنگ تقریبات

چولستان ڈیزرٹ ریلی آج سے شروع صحرا میں نیا شہر آباد ،رنگارنگ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹو رازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک نے کہا ہے کہ کمشنر بہاولپور نیئر اقبال کی نگرانی میں ہونے والی TDCPچولستان ڈیزرٹ ریلی 2019ء کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ریلی کا باقاعدہ آغاز آج کو دلوش سٹیڈیم در(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

اوڑ میں ملک بھر سے آنیوالے ریسرز کی گاڑیوں کا ٹیکنیکل معائنہ اور نمبر الاٹ سے ہو گا۔ بعدازاں3کلومیٹر ٹریک پر کوالیفائنگ راونڈ منعقد ہو گا جس میں تمام ریسرز حصہ لیں گے 15فروری کو Prepared کلاس کی 220کلومیٹر طویل ٹریک کا پہلا مرحلہ طے کرینگے۔ 2تا5بجے رسہ کشی ریسلنگ، کیمل ریس، کیمل ڈانس، چولستانی ناچی بکری شو منعقد ہوگا۔ 16فروری کو سٹاک اور خواتین کیٹگری کی ریس ہو گی، سہ پہر کو والی بال میچ، کبڈی میچ، کیمل ڈانس ، کیمل ریس شام کو کلچر نائٹ شو اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ 17فروری کو Preparedکلاس ریسرز دوسرا مرحلہ طے کرینگے جو 245کلومیٹر طویل ہوگا اور شام کو تقریب تقسیم انعامات کی تقریب قلعہ درراوڑ میں منعقد ہو گی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پورامیر تیمورخان نےTDCPکے زیر اہتمام چودہویں چولستان جیپ ریلی کے سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پلان کے حوالے سے ڈی پی او آفس کے کانفرنس روم میں میٹنگ کی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد سلیم خان نیازی نگران اعلی ڈیوٹی ہونگے ۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز سرکلز احمد پور شرقیہ ویزمان ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ،ڈی ایس پی ٹریفک،ایس ایچ اوز سرکلز احمد پور شرقیہ و یزمان، ریزروانسپکٹر لائن بہاول پور،سیکیورٹی انچارج ،آئی ٹی انچارج ریڈرٹو ڈی پی اواور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ جیپ ریلی کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں پولیس کے 1000کے سے زاہد افسران اورجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پور امیر تیمورخان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔سکیورٹی پلان میں ڈیوٹی پر مامور تمام افسران اور جوانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی شرپسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے، شرکاء جیپ ریلی کے قیام کی جگہ پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پرطے شدہ مقام پر کرائی جائے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اورروٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ ،بم ڈسپوزل اسکارڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لئے تین وائرلس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائن میں ریزرو نفری ہمہ وقت تیار ہوگی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی ایس پی لیگل محمد شاہد اقبال کی زیر نگرانی ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جس کا نمبر062-9250363یا 062-9200015ہے یہ کنٹرول روم مورخہ 14فروری سے 17فروری تک 24گھنٹے کام کریگا۔ ڈی ایس پی یزمان آصف زمان خان اوورآل نگران ڈیوٹی جبکہ محمداعظم کلوایس ایچ او تھانہ ڈیراور ڈیوٹی کے اوور آل انچارج ہوں گے۔ جملہ ملازمان پولیس کو ریلی ایونٹ سے قبل بریف کرکے ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات کرینگے۔
ڈیزرٹ ریلی