خانیوال ‘ ن لیگی کونسلر عبدالماجد اسلم پی ٹی آئی میں شامل ‘ کھلاڑیوں کا خیر مقدم

خانیوال ‘ ن لیگی کونسلر عبدالماجد اسلم پی ٹی آئی میں شامل ‘ کھلاڑیوں کا خیر ...

خانیوال (بیورونیوز )موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے پیش نظر کالونی نمبر3وارڈ نمبر 30سے منتخب ہونیوالے کونسلر بلدیہ خانیوال عبدالماجد اسلم نے پریس کانفرنس کے دوران(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چےئرمین وزیراعظم انسپکشن ٹیم سردار احمد یارہراج ‘ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف رانا محمد سلیم حنیف او راپوزیشن لیڈر بلدیہ خانیوال محمد اشرف گادھی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہا ر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو لوٹنے والے سابق حکمران محب وطن نہ ہیں اس لیے وہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں او ربارش کا پہلا قطرہ ثابت ہونگے ۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرحلقہ پی پی 206اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف رانا محمد سلیم حنیف او راپوزیشن لیڈ ر بلدیہ خانیوال محمد اشرف گادھی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ میر عبدالماجد اسلم کونسلر بلدیہ خانیوال کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں او رانہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں قانونی کا بالادستی او رمیرٹ کو یقینی بنا کر روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے اب نئے پاکستان کی منزل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ناکام ہونگے اور ایسے عناصر کو ما سوائے ذلت او رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے او ربہت جلد ملک سے غربت ‘بے روزگاری او رمہنگائی کا خاتمہ ہوگا او رملک میں خوشحالی آئیگی ۔ انہو ں نے کہاکہ ان کے دروازے تمام کونسلروں اور عوام کے لیے ہروقت کھلے ہیں وہ پاکستان تحریک انصاف میں آنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ اس موقع پر معروف تاجر و جنرزمیاں احمد ‘منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد اکمل‘شاہد گل ‘شہزاد رحمت ‘چوہدری محمد سعید فوجی ‘رانا محمد افضل ‘ملک منظور کھوکھر‘سید صدیق شاہ‘حاجی نذاکت علی ‘شہباز رحمانی ‘ملک نثار وائس چےئرمین عشر وزکوۃکمیٹی ‘رشید قادری ‘احسان ہاشمی ‘شیخ محمد اکبر‘پیر ناصر شاہ ‘شاکر انصاری ‘عابد حسین ‘ڈاکٹر حامد علی ‘امین بھٹی ‘راؤ سلامت ریٹائرڈ صوبیدار سمیت صحافی برادری اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...