کالے یرقان کا حملہ ‘ 45 سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان کا حملہ ‘ 45 سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا45سالہ خاتون ہسپتال میں چل بسی، جبکہ4 متاثرین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق رکن پور کی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

رہائشی45 سالہ گلن بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود گلن بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ چار متاثرین جن میں حسین آباد کی رہائشی45 سالہ خاتون بی بی، خانپور کا40سالہ غلام سرور، رکن پور کا55 سالہ اللہ بخش اور خانپور کارہائشی63سالہ روشان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...