دھاندلی الزامات ‘ مہر ارشاد سیال کیخلاف عذرداری کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے الیکشن ٹربیونل نے ممبر قومی اسمبلی کے کونسل کے پیش نہ ہونے پر عذرداری کی سماعت 6 (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق ایم این اے جمشید دستی کی جانب سے حلقہ 182 مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے مہر ارشاد سیال کے خلاف دھاندلی سمیت مختلف الزامات پر مبنی انتخابی عذرداری دائر کی گئی تھی جس کی گزشتہ روز سماعت میں عدالت کی جانب سے مقرر کردہ کمیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) عبدالسلام نے رپورٹ پیش کی کہ جمشید دستی کی جانب سے گواہان بیان ریکارڈ کروانے کے لئے پیش ہوئے لیکن ایم این اے مہر ارشاد سیال کی جانب سے نمائندے پیش نہ ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے مہر ارشاد سیال کی جانب سے پیش ہونے والے کونسل کے بارے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وہ ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لہٰذا مصروفیت کے باعث مہلت دی جائے جس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
حکم