نیا چینی سال شروع ‘ انجینئرز ‘ مہمانوں کے اعزاز میں رنگارنگ تقریب ‘ تحائف تقسیم

نیا چینی سال شروع ‘ انجینئرز ‘ مہمانوں کے اعزاز میں رنگارنگ تقریب ‘ تحائف ...

شجاع آباد (نامہ نگار) چائنیز سال کی آمد پر رنگارنگ تقریبات منعقد کی گئیں، چینی انجنیئرز اور مہمانوں کو تحائف بھی دیئے گئے، تفصیل کے مطابق چینی نئے سال کی آمد کے موقع پر سی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

پیک ملتان سکھر سیکشن شجاع آباد انٹرچینج پر چینیوں کے اعزاز میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی انجینئروں اور سی پیک پر کام کرنے والے چینی مہمانوں کے لئے خصوصی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مہمانوں کی چائینیز اور پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی، اس موقع پر سی پیک کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل اکرم انجم نے پاکستانی اداروں کی جانب سے چائینیز کو تحائف پیش کئے، پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر لی نے چائینیز کی جانب سے پاکستانی اداروں اور سیکورٹی حکام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نئے سال کے موقع پر انہیں یاد رکھا، مسٹر لی نے پاکستانی سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی سیکورٹی اداروں کے انتہائی مشکور ہیں انکے تعاون کے بغیر اتنا بڑا پروجیکٹ مکمل نہیں ہو سکتا تھا، پاکستانی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، سی پیک پاکستان میں خوشحالی کا ضامن ہے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد نے چینی سال منانا شروع کردیا یہ سال چائنیز نے یہ سال خنزیر سے منسوب کیاہے نیا سال کے آغاز پر کرڑوں چائنیز دوسروں ملکوں سے اپنے ملک کا رخ کرتے ہیں اس عمل کو دنیا کی سب سے بڑی نقل مکانی بھی کہاجاتاہے۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...