ایف آئی اے ،ملتان :ڈائریکٹوریٹ بہالپور میں سرکل آفس قائم کرنیکا فیصلہ

ایف آئی اے ،ملتان :ڈائریکٹوریٹ بہالپور میں سرکل آفس قائم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘بہاولپور (وقائع نگار‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے جنوبی پنجاب کا ملتان میں الگ سے ڈائریکٹوریٹ اور بہاولپور میں سرکل آفس قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی باقاعدہ تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ڈائریکٹوریٹ کا باقاعدہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

افتتاح 19 فروری کو وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کریں گے اس موقع پر ایف آئی اے کے ڈی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ہفتہ میں تین روز ایف آئی اے ملتان کے دفتر میں بیٹھیں گے ایف آئی اے ملتان زون میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کر دی گئی ہے تفصیل کے مطابق ایف آئی اے صوبہ پنجاب کو دو مختلف زون میں تقسیم کر دیا گیا ہے جس میں زون ون لاہور جبکہ زون ٹو ملتان ہوگا جس میں باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تعینات کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون میں طارق چوہان کو بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ سرکل بہاولپور میں گوجرانوالہ سے ملک ناصر محمود کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے وفاقی حکومت کے ان اقدامات کی روشنی میں ملتان ڈائریکٹوریٹ اور بہاولپور سرکل آفس کیلئے سٹاف اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے ملتان سے انسپکٹر ایف آئی اے پیر مشہود جمیل کو سرکل آفس بہاولپور ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں ایف آئی اے ڈائریکٹوریٹ کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے صوبے کے قیام کی حوالے سے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں سابقہ مختلف ادوار میں ایف آئی اے ملتان کو ڈائریکٹوریٹ بنانے کے لئے تقریبا 16 مرتبہ کوششیں کی گئیں لیکن اس میں کامیابی حاصل نہ ہوئی لیکن موجودہ حکومت نے تمام جغرافیائی معاملات اور لوگوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے کیا جائے گا ایف آئی اے ڈائریکٹوریٹ ملتان میں کرائم سرکل پاسپورٹ سرکل بینک سرکل پہلے سے کام کر رہے ہیں جب کہ حال ہی میں یہاں پر سائبر کرائم ونگ کو بھی فعال کیا گیا ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش تھا کہ یہاں پر دی جانے والی تمام درخواستوں پر باقاعدہ انکوائری کے احکامات لاہور سے درخواست بھجواکر لیے جاتے تھے جن میں سائلین کو کی کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا تھا ملتان میں ڈائریکٹوریٹ کے قیام اور باقاعدہ ڈائریکٹر کی تعیناتی سے سائلین کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اب تمام درخواستوں پر باقاعدہ انکوائری کے احکامات ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ایف آئی اے ملتان ڈائریکٹوریٹ میں ایک ڈائریکٹر تین ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر متعدد آفیسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی مزید تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈز بھی مختص کیے جا رہے ہیں۔