حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ مینا جعفر لغاری

حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ مینا جعفر ...

جام پور (نامہ نگار )تحریک انصاف کی حکومت عوام کو معیار زندگی کو بلند کرنے اور علاقائی ترقی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔بلدیاتی نظام میں ترامیم کرکے عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے۔ عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی وجنوبی پنجاب صوبہ قیام کمیٹی کی رکن ڈاکٹر میناجعفر خان لغاری نے ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں سے گفتگو (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب عمارات انتہائی کامیاب رہا ہے۔ سعودی ممالک نے پاکستان سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بجلی اور سوئی گیس کے بحران پو قابو پانے کے لیے وزیر اعظم نے سخت احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ راجن پور کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ملازمتوں میں بے روز گار نوجوانو ں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی۔ جام پور اور راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو سفارش کی ہے امید ہے کہ جلد وزیر اعظم عمران خان دورہ جام پور پر اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں نے سابق رکن قومی اسمبلی بتایا کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں تقریبا پچاس کروڑ روپے سے زاہد لاگت کے تعلیم صحت ۔ صاف پانی کی فراہمی۔کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈ ز کی تعمیر سمیت دیہی علاقوں میں پلیاں‘ اور گلیاں بنائی گئی ہیں۔ حکومت کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کررہے ہیں۔ مقامی سیاست اور دھڑے بندیوں پر بھی تبادلہ خیال کے علاوہ لغاری گروپ کی مضبوطی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مینا جعفر

مزید : ملتان صفحہ آخر