ملائیشین سٹوڈنٹس کا 5 روزہ دورہ ملتان شروع ‘ ڈاکٹر طارق انصاری سے ملاقات

ملائیشین سٹوڈنٹس کا 5 روزہ دورہ ملتان شروع ‘ ڈاکٹر طارق انصاری سے ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر)کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر کی کوششوں سے یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارہ ملائیشیاء کا ایک وفد بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پانچ روزہ دورہ پرملتان کالج آف آرٹس پہنچ گیا ہے .وفد کے پانچ روزہ دورہ کا مقصد ملتان کالج آف آرٹس کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر کام کرنا ہے. جس میں پاکستانی طلباء اور ملائیشین طلباء ملتان کالج آف(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

آرٹس اور فیکلٹی آف آرٹس یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارہ ملائیشیاء کو وزٹ کرسکیں گے.جوائنٹ ریسرچ پروجیکٹ ، کام کی نمائش اور وظائف اور ٹیچر ایکس چینج پروگرام منعقدکریں گے.وزٹ کے موقع پر ملائیشین وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈ اکٹر طارق محمود انصاری سے ملاقات کی . ملاقات میں دونوں یونیورسٹیوں کے مابین دو طرفہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں. تین سالہ مدت کا ایم او یو سائن کیا گیا تاکہ دنوں یونیورسٹیاں ٹی او آر کے مطابق کام کرسکیں.وائس چانسلر نے مہمانو ں کے ساتھ کام کرنے کی مکمل یقین دہانی اور تعاون کا اظہار کیا. اس موقعہ پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے یونیورسٹی کے بارے میں پریزنٹیشن دی.یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارہ کے پرو ریکٹر نور شام ابراہیم اور محمد عبدالعزیز اب غنی نے اپنی یونیورسٹی کا تعاون پیش کیا. ڈاکٹر صوفیہ عمر پرنسپل کالج آف آرٹس نے تمام شرکاء کو اعزازی شیلڈ پیش کیں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا. اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، شہزاد اختر ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، محمد شاہ زیب موجود تھے .بعد ازاں وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سرائیکی ، ویٹرنری سائنسز کا دورہ کیا . وفد کے کالج آف آرٹس پہنچنے پر طلباء نے بھرپور استقبال کیا.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...