آج تجدید محبت کا عالمی دن ‘ نوجوانوں کو یوم حیا منانے کا مشورہ

آج تجدید محبت کا عالمی دن ‘ نوجوانوں کو یوم حیا منانے کا مشورہ

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیںآج 14فروری کو محبت کے پجاریوں یعنی تجدید محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے منا یا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیں گے،جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد گردونواح کے علماء کرام سید فیض عباس قمر بخاری،قاری یعقوب،قاری کرم علی سعیدی نے کہا کہ ویلٹائن ڈے منانے کی دین اسلام مین کوئی اجازت نہیں،آج کے دن نوجوان مسلمان یوم حیاء منائیں، اسلام بے حیائی برائی کی نفی کرتا ہے،ویلٹائن ڈے غیر شرعی اور اسلامی اقدار کے منافی دن ہے، نوجوان اس دن کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔

ویلنٹائن ڈے

مزید : ملتان صفحہ آخر