حکومت دیہی علاقوں میں علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ،زاہد اختر زمان

حکومت دیہی علاقوں میں علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ،زاہد ...

لیہ،چوک اعظم(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ حکومت علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات دور دراز علاقوں میں مہیاکرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹکچر،آلات جراحی اورپروفیشنل طبی عملے کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنربابربشیر ،ڈائریکٹرصحت ڈی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

جی خان ڈویژن ڈاکٹر خلیل سکھانی،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت نے ایمرجینسی،سی ٹی سکین یونٹ ، ڈائیلسزیونٹ،سٹور ادویات ، جنرل ، آرتھو پیڈک ،کارڈیالوجی وارڈز،پتھالوجی لیب،تھلسیمیایونٹ کا معائنہ کیاجبکہ چلڈرن وارڈ میں ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان نے بتایا کہ کینگرومدر کیئرسنٹر ،ڈے کیئرسنٹراور نرسری پنجاب بھر کے سیکنڈری ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو لیہ میں واحد سنٹر ہیں جس پر سکرٹری صحت نے اس کو سراہا اسی طرح انہوں نے شعبہ انتہائی نگہداشت میں معیاری طبی انتظامات پرہسپتال عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔سیکرٹری صحت نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور ہسپتال سے فراہم کردہ طبی سہولیات ،ادویات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مریضوں سے کہا کہ اگر طبی عملے سے کسی قسم کی شکایت ہے تو اس کے بارے میں بھی بتایا جائے۔اسی طرح انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسزو پیرا میڈیکل سٹاف سے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق فرائض منصبی کی ادائیگی اور کسی قسم کے مسائل کے بار ے میں معلومات حاصل کیں۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں ادویات کی خریداری کا بجٹ بڑھانے ،ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ری ویمپنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔اسی طرح موبائل ہیلتھ یونٹ،لیبارٹری کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سیکرٹری صحت نے ڈائیلسزیونٹ کے معائنہ کے موقع کہا کہ ڈائلزر کی فراہمی کے لیے ہسپتال وسائل کے ساتھ مخیر حضرات سے بھی تعاون حاصل کیاجائے۔قبل ازیں سیکرٹری صحت نے بنیادی مرکز صحت جھرکل ،ٹی ایچ کیوہسپتال کروڑ لعل عیسن کا دورہ کیا جہاں ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر ارشد تتلا نے بریفنگ دی ۔بعدازاں انہوں ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان کا دورہ کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر ریاض و ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد حسین نے بریفنگ دی ۔سیکرٹری صحت نے دوردراز علاقوں کے مراکز صحت میں ایس او پی کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر