حکومت نواز شریف کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر ے ‘ عقیل نجم ہاشمی

حکومت نواز شریف کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر ے ‘ عقیل نجم ہاشمی

بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )نواز شریف کی قومی خدمات کوالزامات کے بوجھ تلے نہیں دبایاجاسکتا۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم نہ کرناانسانیت کی بھی توہین ہے۔ان خیالات کا اظہار میئرعقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔میاں نواز شریف ملک کے تین بار وزیر اعظم(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

رہ چکے ہیں۔ان کی ملک کے لیے خدمات ،ترقیاتی منصوبوں کی بہتات،لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ،خالی خزانہ کے ساتھ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا، سی پیک جیسے منصوبے اور ملک میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر جیسی کارکردگی ان کی ملک اور عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ وقت ایک سا نہیں رہتا آج مشکلات نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو گھیرلیا ہے۔لیکن جھوٹے الزامات ،دشنام طرازی،اور سیاسی مخالفت مسلم لیگ ن کی قیادت کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی۔حکومت سیاسی مخالفت سے بالا میاں نواز شریف کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر