پی ٹی سی ایل ،صارفین کو رائیڈز پر خصوصی رعایت کی پیشکش
ملتان ( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےCareem رائیڈز پر اپنے صارفین کو پاکستان بھر میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کردی۔ اس ضمن میں معاہدے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
پر پی ٹی سی ایل ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔ پی ٹی سی ایل صارفین کو Careem کی پہلی رائیڈ پر 100 فیصد( 250 روپئے تک) کریڈٹ واپس مل سکے گا۔ وہ صارفین جو پہلے سے ہی Careem کی ایپلی کیشن استعمال کررہے ہیں، انہیں بھی Careem کی + Go اور Business Ridesپر 50 فیصد یعنی (125 روپ تک) ڈسکاؤنٹ مل سکے گا۔ خصوصی ڈسکاؤنٹ پرومو کوڈ پی ٹی سی ایل صارفین کو پی ٹی سی ایل کے ماہانہ بل، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر، ، مقیم الحق، چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا :’’ Careem رائیڈز پر ڈسکاؤنٹ کی فراہمی کا یہ معاہدہ ہمارے صارفین کوسفر میں آسانی اور سہولت فراہم کرے گا۔ نئی ڈیجیٹل سروسز کااستعمال کر تے ہوئے ہم اپنے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے پربہت پرجوش ہیں اور یہ صارفین کی جانب ہماری پرُخلوص توجہ کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔‘‘ شہزاد جمال، جنرل مینجر نارتھ، Careem ، پاکستان، نے کہا:’’ہم پی ٹی سی ایل کے تعاون سے اپنے صارفین کو یہ دلچسپ پیشکش فراہم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں ۔ پی ٹی سی ایل کے ملک بھر میں موجود صارفین کے لیے یہ واقعی ایک ڈیجیٹل جد ت ہوگی اور صارفین Careem رائیڈزکو ڈسکاؤنٹ کوڈ کے ساتھ ملک بھر کے اہم شہروں میں استعمال کرسکیں گے۔‘‘اس شراکت داری کے ذریعے، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے لیے ملک بھر میں کہیں بھی سفر کے لیے بہترین سہولت اور آسانیاں پیدا کررہا ہے۔