ڈہرکی میں آپریشن ‘ 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو علی دین گرفتار

ڈہرکی میں آپریشن ‘ 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو علی دین گرفتار

ڈہرکی(نامہ نگار))ڈہرکی پولیس نے سندھ اورپنجاب میں دہشت کی علامت بنے ہوئے20سے زائدقتل اغواڈکیتی پولیس مقابلہ اوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکوعلی دین کوگرفتارکرکیا۔ اس سلسلہ میں ڈہرکی تھانہ میں ڈی ایس پی اظہاراحمد لاہوری اور تھانہ دہرکی کے ایس ایچ او اماالدین چانڈیونے پر یس کانفر نس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ڈہرکی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بدنام(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

زمانہ خطرناک ڈاکوعلی دین تڑت کسی واردات کے ارادے سے سانکوروڈ حسنوشرچوک کے مقام پرموجودہے توپولیس نے فوری طورپرکاروائی کرتے ہوئے علاقہ کوگھیرے میں لیکر مذکورہ خطرناک ڈاکو کو گرفتارکرلیا ہے ڈی ایس پی نے مذید بتایا کہ گرفتار ڈاکوسندھ اورصوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو20سے زا ئدسنگین نوعیت کے مقدمات جن میں قتل،اغوابرائے تاوان،ڈکیتی،جنسی زیادتی،پولیس مقابلوں سمیت کئی مقدمات شامل ہیں سندھ حکو مت کی جانب سے علی دین ڈاکوکی گرفتاری کیلئے 5لاکھ روپے انعام بھی مقررکررکھاہے گرفتارڈاکوکے قبضہ سے کلاشنکوف اورگولیاں بھی برامدکی گئی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر