فون کال پر شہریوں سے معلومات حاصل کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فون کال پر شہریوں سے معلومات حاصل کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی بینک نے فون کال پر شہریوں سے بینک اکاؤنٹ نمبر اور ڈیٹا حاصل کرنے والے فراڈیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق فون پر خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے افراد کے نمبرز فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو دئیے جائیں گے جن کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی مرکزی بینک نے شہریوں کو بھی ہدایت (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کی ہے کہ فون پر اپنے اکاؤنٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔اگر آپ کو ایسی کال موصول ہوتی ہے جس میں کال کرنے والا خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی کال کاٹ دیں اس کے بعد سٹیٹ بینک کے کنزیومر پروٹیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے شکایت درج کریں۔اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی شکایت آن لائن یا فون پر موصول ہونے والی کال کے بارے میں آگاہ کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر