کوٹ ادو،تھل ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلوے کا آئندہ ہفتے ڈیرہ سے لاہور کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان

کوٹ ادو،تھل ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلوے کا آئندہ ہفتے ڈیرہ سے لاہور کیلئے ...

کو ٹ ادو ‘ لیہ ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ مظفر گڑھ ( تحصیل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھی ہیں ،عمران خان نے انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنا دیا ہے،اب پورے ملک کے چوروں لٹیروں کاا احتساب ہوگا،شہباز شریف جیسا چور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئرمین منظور نہیں، شہبازشریف تیارر ہو،میں آ رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پرتھل ایکسپریس کا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کوٹ ادو میں افتتاح کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مہنگائی کی ہے گیس کا بحران پیدا کیا بجلی مہنگی اور ملک سے لوٹ مار کی عمران خان چوروں لٹیروں رسہ گیروں کے خلاف گھراتنگ کردیا ہے جن کا احتساب کیا جائے گا اور عنقریب شہباز شریف کے ملک بھر میں پتلے جلائے جائیں گے،شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ جمعہ کے روز کراچی میں4بجے دن ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے،انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیے تھے کہ وہ غریبوں کو سہولیات دے سکیں لوگ نہیں چاہتے کہ شہباز شریف جیسا کرپٹ ان کا احتساب کرے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئرمین ہو،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاممبر بن گیا ہوں ،شہباز شریف تیارر ہو میں جلد آ رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ وہ غریب مزدور ہیں اور غریبوں کی اواز سنتے ہیں وہ ریلوے کے مزدوروں کا تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے تھوڑے ہی دنوں میں ٹرین تیار کرکے ان کے حوالے کردی جو آج عوام کیلئے چلا دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے مطالبہ پر ڈیرہ غازیخان سے لاہور کیلئے بھی اگلے ہفتے ایک ٹرین چلا دی جائے گی،وہ پورے ملک میں ریل کا جال بچھا دیں گے،قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ شیخ رشید احمد کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا، اور وہ عوام کو مبارک باد دیتے ہیں کہ ایک اور مطالبہ ڈی جی خان سے لاہور کیلئے ٹرین چلائی جائے جو بھی شیخ رشید احمد نے پوار کردیااوروعدہ کیا کہ اگلے ہفتے ڈی جی خان سے لاہور کیلئے ٹرین چلا دی جائے گی، وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب 70سال سے رونا روتے آئے ہیں ا پی ٹی آئی کی حکومت نے ہماری آواز سنی اور عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب بنادیا،،انہوں نے شیخ رشید احمد سے ریلوے کے رقبہ پر گرین بیلٹ بناے کا مطالبہ بھی کیا ،قبل ازیں تھل ایکسپریس کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن پر 5بجکر20منٹ پر آئی، ٹرین سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی پھولوں سے لاد کر ٹرین سے اتار کے جلسہ کا لایا گیا،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیرمملکت ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کا کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئیاورپرزور نعروں میں جلسہ گاہ لایا گیا اس موقع پرتحریک انصاف کے کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا،کارکنوں نے عمران خان وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی، رانا اورنگزیب اشرف بہت بڑے جلوس کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پہنچے ، اس موقع پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند،ممبر صوبائی اسمبلی نیاز خان گشکوری،ملک مظہر حسین آرائیں عمران رفیق ببٹر،میاں رفیق احمد قریشی، پیر ماجد شاہ گیلانی،سابق چیئر مین بلدیہ کوٹ دو رفیق احمد خان ، جنرل کونسلر رائے عابد حسین پر ہاڑ،شفیق احمد خان، جاوید شاہ سمیت رانا جنید اشرف عرفان صدیقی، رانا غفار، رانا جاوید ،ملک اسلم لیل ،چوہدری انوار یوسف ،سید شہباز غوث بخاری ،پیر مخدوم شفیق الرحمن ،جنرل کونسلر طارق شیخ ،خادم خان سرائی، رائے غلام رسول پرہاڑ، میاں وسیم اعجاز قریشی رانا جاوید اختر، امتیاز حسین، مرزا افتخار بیگ، مختار کھوکھر، نذیر احمد وسیم ،عارف خان چانڈیہ ،نعیم شاہ ،اللہ ڈتہ شاہ سمیت اسٹیشن ماسٹر حمید احمد ناصر، ایس ڈی پی او کوٹ ادو منور خان بزدار،ایس ایچ او کوٹ ادو کلیم اللہ خان گاڈی سمیت پولیس اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری ،ریلوے کا عملہ، تحریک انصاف کے کارکنان وشہریوں کی کثیرتعدادشریک تھی،ٹرین 13منٹ رکنے کے بعد5بجکر33منٹ پر ملتان کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی افتتاحی تقریب کے بعد اسی گاڑی سے مظفرگڑھ کے لیے روانہ ہو گئے اور مظفرگڑھ سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں سوار ہوہوکر راولپنڈی روانہ ہوگئے جہاں وہ آج کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔تھل ایکسپریس کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کر دیا اور گاڑی کے ساتھ ملتان تک ٹرین پر سفر کیا ۔اس دوران جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لیہ میں بھی ہزاروں افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ شیخ رشید احمد نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔جبکہ کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستان ) تھل ایکسپریس ٹرین کانوسال بعد کروڑریلوے اسٹیشن پر سٹاپ بحال عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی ‘تھل ایکسپریس کروڑپہنچی تو وفاقی وزیر شیخ رشیدکا فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔شیخ رشید مختصر نے خطاب میں کہاکہ ہزاروں افراد کے سامنے کہتاہوں میں عمران خان کاساتہی ہوں پاکستان کے غریبوں کی آوازہوں شہبازشریف پربجلی بنکرگرونگا مجیدنیازی کی سفارش پر کروڑمیں ٹرین کاسٹاپ ہوگابلکہ میں یقین دلاتاہوں آج سے کروڑمیں ٹرین کے سٹاپ ہوگیاہے سترسال سے نہیں سوسال سے یہ پٹڑی بنائی گئی پہلی بار کوئی وزیر اس پٹڑی پرآیاہے میں وعدہ کرتاہوں یہ ٹرین راولپنڈی سے ساڑھے تین گھنٹے میں میانوالی پہنچے گی استقبال کیلئے آنیوالے ہزاروں افراد تعداد میں عوام کی موجودگی کا شکریہ ادا کرتاہوں عمران خان کی قیادت میں تمام شعبے ترقی کر رہے ہیں اور ریلوے بھی اب پھلے بڑھے گا اس موقعہ پر رہنما تحریک انصاف مخدوم شارون شاہ قریشی, رانا محمد عثمان, چیئرمین ایم سی کروڑ افتخار خان نیازی, وائس چیئرمین ایم سی کروڑ رانا محمد طارق, رہنما تحریک انصاف چوہدری اطہر مقبول, سردار امجد منظور خان سرگانی, مجاہد جعفری, سید ممتاز شاہ, رفاقت علی ٹیپو, چوہدری ضیاء4 ,رانا خضر, طیب مغل,ضیا الرحمن فاروقی ودیگر کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...