اراضی فراڈ کیس ،گھر فیملی کو آخری نوٹس آج طلبی غیر حاضری پر جوڈیشل ایکشن کی منظوری گرفتاریوں کا امکان

اراضی فراڈ کیس ،گھر فیملی کو آخری نوٹس آج طلبی غیر حاضری پر جوڈیشل ایکشن کی ...

مظفرگڑھ( نمائندہ خصوصی) اراضی فراڈ کیس میں آخری نوٹس کھر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت انکے والد والدہ اور بھائی بہنوں کا انٹی کرپشن مظفرگڑھ نے طلبی کے آخری نوٹس کی سماعت آج انٹی کرپشن جے آئی ٹی کریگی کھر خاندان کے خلاف انٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مقدمہ نمبر 12/18 درج ہے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جس میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر انکے والد ملک نور ربانی کھر والدہ سمیرہ ربانی کھر ،ایم این اے رضا ربانی کھر اور دیگر بہنوں سمیت محکمہ مال کے آفیسران سمیت 28 لوگ نامزد ہیں اس مقدمہ کی تفتیش انٹی کرپشن مظفرگڑھ کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن خالدشاہ اور سرکل آفیسر انٹی کرپشن وسیم اکبرلغاری پر مشتمل کررہی ہے یاد رہے جعل سازی فراڈ کے مقدمے میں والد سینئر سیاستدان ملک نورربانی کھر نے اہنے حقیقی بیٹی ملک عبدالخالق کھر بیٹی حنیفہ بی بی سابقہ اہلیہ زیب الہی،پوتی اور بہو کو 5 ہزار کنال سے زائد زمین سے محروم کر دیا اس مقدمے میں محکمہ مال کے تمام نامزد ملزمان اور کھیوٹ داران پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرواچکے ہیں مگر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ایم این اے رضا ربانی کھر سابق ایم پی اے سمیرہ ربانی کھر سمیت کھر خاندان کے دیگر نامزد ملزمان انٹی کرپشن کے بار بار طلب کرنے ہر بھی پیش نہیں ہوئے جسکے بعد کھر خاندان کو 14 فروری کا حتمی نوٹس دیا گیا ہے انٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آج بھی کھر خاندان پیش نا ہوا تو انکوائری رپورٹ کو حتمی شکل دے کر جوڈیشل ایکشن کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔

اراضی فراڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر