اینٹی کرپشن ان ایکشن ،راجن پور میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ،27ایکڑ اراجی و اگزار

اینٹی کرپشن ان ایکشن ،راجن پور میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ،27ایکڑ اراجی و ...

سخی سرور (نامہ نگار) ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا علی عباس نے قبضہ مافیا کا گھیرا تنگ کر دیا ہے . ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس کی ہدایت پر راجن پور رکھ ماڑی میں انٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے 27 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ہے. ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس نے کہا کہ 27 ایکڑ اراضی پر حاکم قاسم ملازم غلام قادر عابد خادم نے عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا. 27 ایکڑ رقبے کی مالیت 2 کروڑ سولہ لاکھ روپے ہے.تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویڑن آغا علی عباس نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بڑے بڑے قبضہ مافیا کا گھیرا تنگ کر دیا ہے. راجن پور موضع رکھ ماڑی میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے.حاکم علی خادم حسین غلام قادر قاسم اور دیگر نے عرصہ دراز سے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا. ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویڑن آغا علی عباس نے کہا کہ 27 ایکڑ اراضی پر عرصہ دراز قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا. جس کو انٹی کرپشن نے کاروائی کرکے واگزار کرالیا ہے. 27 ایکڑ رقبے کی مالیت 2 کروڑ سولہ لاکھ روپے ہے. ڈی انٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر کارروائیاں جاری رہیں گی. سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جائے گا.. مزید ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس نے کہا کہ غلط تصدیق اور جعلی اسٹام دینے کے دو اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. ملزم اللہ بخش ولد رانجھا نے غلط تصدیق کرکے دی تھی. جس مقدمہ میں اشتہاری تھا. اسکو گرفتار کیا گیا. جبکہ محمد ارشد اسٹام فروش نے جعلی اسٹام تیار کرکے دیا تھا. جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا. جس بعد روپوش ہو گیا. جو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا. جبکہ تین ملزمان عبدالطیف کھوسہ نائب تحصیلدار محمد اسلم گرداور محمد ابراہیم پٹواری سونا خان تصور اقبال پٹواری غلام عباس نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری عبوری ضمانت کرالی ہے. کرپٹ مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا. کرپشن کا خاتمہ ہی میرا مشن ہے. ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں کرپٹ کالی بھیڑوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر