پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام 16 فروری کو سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ ‘ ہونہارسٹوڈنٹس کو شرکت کی دعوت

پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام 16 فروری کو سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ ‘ ...

لاہور (پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز اپنے اِنٹری ٹیسٹ کے ادارے STEP کے زیر اہتمام 100 سے زائد برانچز اور 70 سے زائد شہروں میں بغیر کسی فیس کے Self Assessment 2019 16فروری (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

بروز ہفتہ منعقد کروا رہا ہے ۔ تاکہ تمام طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی استعداد کا بروقت جائزہ لے سکیں یہ ٹیسٹ صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گا اور تین بجے سہ پہر تک متعلقہ مضامین کے اساتذہ ڈسکشن مکمل کریں گے ۔ اس ٹیسٹ کا نتیجہ پندرہ مارچ کو STEP کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر ہزاروں ہونہار طلبہ و طالبات کو پنجاب کالج STEP کے پلیٹ فارم سے انٹری ٹیسٹ کی مفت تیاری کروائے گا ۔یہ اعزاز صرف پنجاب کالج کو ہی حاصل ہے کہ وہ STEP کے پلیٹ فارم سے فری انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرواتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر