صرافہ مارکیٹوں میں سونا300 روپے فی تولہ سستا

صرافہ مارکیٹوں میں سونا300 روپے فی تولہ سستا

ملتان (نیوز رپورٹر) بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا۔ صراف اینڈ جیولرز (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی کمیریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1313 ڈالر سے گھٹ کر 1310 ڈالر ہوگئی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی 68150 روپے سے گھٹ کر 67850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58428 روپے سے گھٹ کر 58170 روپے ہوگئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 870.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 745.68 روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...