محصولات آمدن کا بڑا ذریعہ ‘ وصولی کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے ‘ حافظ ممتاز

محصولات آمدن کا بڑا ذریعہ ‘ وصولی کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے ‘ حافظ ...

ملتان (وقائع نگار )صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ محصولات حکومتی آمدن کا بڑا زریعہ ہوتے ہیں ان کی وصولی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں ۔مشترکہ کاوشوں سے ٹارگٹ کا حصول آسان ہوتا ہے ،ریکوری میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

و اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے ،محکمہ میں افرادی قوت کی کمی کو جلد پورا کردیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان تنویر عباس گوندل ،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد گیلانی ،ایکسائز افسران سہیل بزدار ،عبد المجید ،جلیل الرحمان ،میاں فاروق احمد ،محمد صادق ،سید وسیم اکبر و دیگر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ ملتان ڈویژن کا ٹارگٹ 2ارب 41کروڑ روپے ہے جبکہ ریکوری 53فیصد ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے ،موٹر وہیکل ریکوری میں اضافہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ محکمے میں افرادی قوت کو جلد پورا کردیا جائے گا جس پر کام جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والے ملازمین محکمے پر بوجھ ہیں ان کی بر وقت نشاندہی کی جائے ہم ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے ،ایسے ملازمین کو فوری چارج شیٹ بھی کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کی وسعت کو مد نظر رکھ کر اس کے پراپرٹی ٹیکس نیٹ ورک کو بھی وسیع کیا جائے اور پھر ٹیکس نادہندگان سے ریکوری بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے اگر مشترکہ کاوشیں کی جائیں تو منزل دور نہیں ہوگی ۔ہم سب کو منظم رابطوں کی بدولت ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہیے ۔مالی سال کے اختتام سے قبل تمام اہداف کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم رواں سال کے مئی اور جون میں ٹاپ کرنیوالے ریجن کے افسران اور ملازمین کو مراعات دیں گے، افسران و ملازمین ٹارگٹ حصول کے لئے دن رات ایک کردیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر عباس گوندل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان ریجن ٹارگٹ حصول میں سب سے آگے ہے اب تک ہم 53فیصد ٹارگٹ حاصل کرچکے ہیں اور یوں ہم پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہیں ۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے ایکسائز افسر خانیوال کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ریکوری مزید بہتر کریں اور چند ماہ میں ٹارگٹ کا حصول یقینی بنائیں ۔اس موقع پر ملتان ،خانیوال،لودہراں اور وہاڑی کے ڈایریکٹر اور ایکسائز افسران نے اپنے اضلاع کے ریکوری اہداف بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...