حکومت معاشی بحران ختم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ تاجربرادری ملکی معیشت میں اضافے کے لیے کلیدی کرداراداکرتی ہے‘ تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے‘ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی نومنتخب (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
کابینہ مبارکبادپیش کرتے ہیں۔انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ‘ ان کے تمام بجلی وسوئی گیس سمیت دیگرکاروباری رکاوٹوں کوہرصورت دورکریں گے ‘ ضلع کی بہتری میں تاجربرادری کاعوامی مسائل اجاگرکرنے میں اہم کرداررہاہے اورامیدکرتے ہیں کہ تاجربرادری آئندہ بھی عوامی خدمت کے لیے جدوجہدکرتے رہیں گے‘صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری شفیق ‘ ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ تاجربرادری حکومت کے شانہ بشانہ معاشی بحران کے خاتمے کے لیے جدوجہدکررہی ہے جوخوش آئندہے انشاء اللہ حکومت تاجربرادری کے حقوق ہرصورت فراہم کرے گی‘ ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل‘ ڈی پی اوعمرفاروق سلامت ‘ صدرچیمبرآف کامرس خالدسلیم چوہدری‘ چوہدری اسدغفارودیگرنے کہاکہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی کابینہ کومبارکباددیتے ہیں تاجروں کے مسائل ومشکلات حل کریں گے اورکاروباری معاملات کی بہتری کے لیے بھرپورتعاون کریں گے‘ نومنتخب صدرانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انواراحمدنجمی ‘ جنرل سیکرٹری عبدالجبارورک ودیگرکابینہ عہدیداران نے تمام مہمانوں اورشرکاء کاآمدپرشکریہ اداکیااورکہاکہ تاجربرادری نے ان سے جوامیدیں وابستہ کررکھی ہیں اس پرپورااتریں گے‘ اس موقع پرحاجی ارشادالحق‘ میاں بشیراحمد‘ میاں احسان الحق‘ میاں امتیازاحمد‘ حاجی جاویدارشاد‘ چوہدری نعیم شفیق‘ چوہدری فہیم شفیق‘ چوہدری تنویر‘ چوہدری طاہر‘ چوہدری محمدحفیظ‘ خواجہ بشیراحمد‘ میاں ثاقب سعید‘ چوہدری بوٹاطاہر‘ عابدحسین باجوہ‘ چوہدری محمدجمیل‘ میاں عبدالسلام‘ چوہدری عظمان اصغر‘ چوہدری اشرف‘ چوہدری نویداختر‘ چوہدری عبدالرزاق‘ نعمان رزاق‘ چوہدری شکیل‘ میاں سجاد‘ اسلام نورانی سمیت سیاسی‘ سماجی شخصیات اورضلع بھرکی تاجربرادری نے شرکت کی‘ قبل ازیں ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے نومنتخب کابینہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی سے حلف لیااورمبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔جبکہ سعودی فرمانرواسلمان بن عبدالعزیزکے دورہ پاکستان سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بھی ان کایہ دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگاملک لوٹنے والوں کایوم حساب قریب آن پہنچا ہے ان خیالات کااظہارپی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے میڈیاسے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کیلئے اقدام کررہی ہے پی ٹی آئی حکومت عوام دوست پالیسیوں پریقین رکھتی ہے وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبے میں کسی انقلاب سے کم نہیں حکومت اپنے تمام وسائل عوامی بھلائی کیلئے استعمال کررہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کوایک ایماندارقیادت مل چکی ہے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے مزید کہا کہ کرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کامشن ہے حکومت میرٹ اورشفافیت سے ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کریگی،کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتالہٰذا تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کاجونعرہ لگایاتھا اس پرکسی قسم کاکوئی سمھجوتہ نہیں کیاجائیگا اس موقع پررہنماتحریک انصاف چوہدری ریاض جٹ بھی موجودتھے۔
جاوید وڑائچ
Back to Conversion Tool