بجلی ‘ گیس بحران‘ تاجر ‘ شہری مشتعل ‘ کاروبارٹھپ ‘ گھریلو امور درہم برہم
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمدپناہ، گیس ،بجلی کی طویل بندش،کاروبارزندگی ٹھپ ہو گئے,۔تفصیل کیمطابق ترنڈہ محمدپناہ اورنواحی علاقوں, ترنڈہ گورگیج, کنجکی والہ, جندوپیرسمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارٹھپ ہوکررہ گئے جبکہ گھروں اورمساجدکی ٹینکیوں کاپانی بھی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ختم ہوگیاجس سے نمازیوں کیلئے وضوکرنے کیلئے بھی پانی میسرنہ تھاجبکہ گیس کی لوڈشیذنگ سے گھروں میں خواتین کو امورخانہ داری میں شدیددشواری کا سامنا کرناپڑرہاہے گزشتہ دنوں بھی خواتین نے گیس کی لوڈشیڈنگ اورپریشرمیں کمی کیخلاف سوئی گیس دفترکے باہردھرنادیاتھاشہریوں محمدامجد, خالدسعیدی, اللہ بچایا, محمداحسن, محمدجمیل, محسن, ودیگرنے بجلی وگیس کی بندش پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔