نوجوان قتل ،مٹی تودے تلے دب کر 2مزدور جاں بحق 4لاشیں برآمد

نوجوان قتل ،مٹی تودے تلے دب کر 2مزدور جاں بحق 4لاشیں برآمد

ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ سیت پور ‘ قطب پور ‘ چوک میتلا ‘ ڈہرکی ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) نوجوان قتل ‘ مٹی تودے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق قاسم پور نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جسکی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی پولیس(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

نے لاش تحویل میں لے لی۔ اور لاش کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردیا۔تاکہ شناخت ہوسکے۔مظفر گڑھ ‘ سیت پور سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ کندائی کے علاقے عمر والا میں 20 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر قتل، نوجوان کی لاش گزشتی روز صبح 6 بجے کندائی سپر بند سے برآمد ، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل ، تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے ایس ایچ او تفصیل کے مطابق تھانہ کندائی کی بستی عمر والا کے رہائشی منیر احمد کا جواں سالہ بیٹا خضر عباس گزشتہ رات 9 بجے گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا جس کو گھر والے ساری رات ڈھونڈتے رہے پر نوجوان کا کچھ پتہ نہ چلا جبکہ صبح 6 بجے نوجوان کی لاش کندائی سپر بند پر ملی جس پر پولیس کو بلایا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اس وقت اس قتل کی لرزہ خیز واردات پر علاقہ میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کندائی عبدالشکور قیصرانی کا کہنا تھا کہ اس پر اسرار قتل کی تحقیق کر رہے ہیں بہت جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔علی پور میں کھدائی کے دوران مٹی کے تودے تلے4 مزدور دب گئے.مٹی تلے دبنے والے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں.ریسکیومظفرگڑھ کے مطابق 2 مزدوروں کو پہلے ہی زندہ نکال لیاگیا تھا. 4 مزدور گٹر کے لیے کھدائی کرنے کے دوران مٹی کے تودے تلے دب گئے تھے.قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق 60سالہ شخص مبینہ طور پر دربار سے پنکھا چوری کر کے جاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہو گیا۔تفتیش جاری تفصیل کے مطابق 60سالہ عبدالغفور سیونترا سکنہ170ڈبلیو بی کی نعش دربار شاہ رسول 160ڈبلیو بی فوجیاں والا کے قریب سے ملی جس کے نزدیک دربار کی چھت کا پنکھا بھی موجود تھا اور کچھ دور فصلوں سے مزکورہ کی سائیکل بھی برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق چوک میتلا کے نواحی چک نمبر160ڈبلیو بی کے قبرستان شاہ حسین دربار سے عبدالغفور کی لاش ملی پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور لے گئی تفصیل کے مطا بق چوک میتلا کے نواحی چک نمبر 160ڈبلیو بی کے قبرستان شاہ حسین دربار میں عبدالغفور ولد رجب علی قوم بھٹی سکنہ 170ڈبلیو بی کی لاش ملی تھانہ ٹبہ سلطان پور کی پولیس پوسٹمارٹم کے لئے لاش آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور لے گئی ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ریلوے لائین کے قریب کلہوڑاپھاٹک کے مقام پرسے تشددزدہ 13سالہ نامعلوم بچے کی لاش برامدپولیس اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں پر شناخت کرنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا تاحال بچے کی نعش کی شناخت نہ ہوسکی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر