پی ایس ایل، فوجی فوڈز کا کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک

پی ایس ایل، فوجی فوڈز کا کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی مشہور فوڈ اور بیوریج کمپنی اور ہاؤس آف نور پور برانڈ کے مالکان فوجی فوڈز لمیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کراچی کنگز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ پی ایس ایل 2019 کا آغاز 14 فروری 2019 سے ہورہا ہے جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس اشتراک کے ذریعے فوجی فوڈز پاکستانی نوجوانوں کے پسندیدہ کھیل کی نمائندگی کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اور صحت و غذائیت کی حوصلہ افزائی کے فلسفے کی توثیق کرے گا۔ فوجی فوڈز لمیٹڈ کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران خٹک نے کہا، " ہم پاکستان میں کرکٹ سے وابستہ جذباتی وابستگی کے ذریعے دہائیوں پرانی روایت کے تصور کو سراہتے ہیں ۔پاکستان میں مایہ ناز چاکلیٹ ساز برانڈ کیڈبری ڈیری ملک نے 14 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں کراچی کنگز کیلئے پلاٹینیم سپانسرشپ کا اعلان کیا ہے۔کیڈبری ڈیری ملک نے پاکستان میں صف اول کے چاکلیٹ برانڈ کے طور پر اپنی شناخت قائم کرلی ہے اور ملک کے اندر گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے چاکلیٹ کے شعبے میں بنیادی کردار کا حامل رہا ہے۔