آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کااختتام

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کااختتام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ مین اور وومن کی اختتامی تقریب پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مدثر مشتاق، محمد نبیل کی خصوصی کاوش سے تقریب بخیرخوبی انجام پائی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی مسز طاہرہ سلیم نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ مردوں میں پنجاب یونیورسٹی نے واضح مارجن 218 پوائنٹس کے ساتھ پہلی یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور یونیورسٹی آف لاہور 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سپیریئر یونیورسٹی لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عورتوں میں یونیورسٹی آف لاہور 129 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پنجاب یونیورسٹی 124 پوائنٹس کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا اور تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف کراچی نے حاصل کی۔ چیمپئن شپ کا آغاز مورخہ 8 فروری کو رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان نے کیا۔