وزیر اعظم سے مجاہد انور، شفقت محمود پاسگل گرگن کی ملاقاتیں ، سرمایہ کاروں ، سیاحوں کیلئے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کروا رہے ہیں : عمران خان

وزیر اعظم سے مجاہد انور، شفقت محمود پاسگل گرگن کی ملاقاتیں ، سرمایہ کاروں ، ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور چیئرمین ینگ پریزیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق ائیر چیف سے ملاقات میں ملاقات میں پاکستان ائیر فورس کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا۔پاسکل گرکن سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پرکشش اور وسیع مواقع میسر ہیں،پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ پاسکل گرکن نے وزیراعظم کو آرگنائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دیاور حکومت کی جانب سے سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے وضع پالیسی کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیاگیااسکے ساتھ ریڈزون میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے تحفظات کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی گئی کہ انکوکس طرح دور کیاجاسکتاہے وزیراعظم نے وزیراعظم ہاوس کواسلام آبادنیشنل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے کام تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل کوجلد ازجلد مکمل کیاجائے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم ہاوس کویونیورسٹی بنانے کاوعدہ ہرصورت پورا کرے گی ۔

وزیراعظم ملاقاتیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کوسننے اور ان کے حل کیلئے وزیراعظم ہا ؤ س میں قائم شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے،شکایات سیل نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ قائم کیا۔ٹوئٹر پر وزیراعظم نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بنائی جانیوالی ایپلی کیشن ’’پاکستان سٹیزن پورٹل ‘‘کو دنیا کی دوسری بہترین ایپ قرار دینے پر کہا براہ راست عوام کے مسائل کوسننے اور ان کے حل کیلئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

پاکستان سیٹیز ن پورٹل

مزید : صفحہ اول


loading...