سعودی کابینہ نے پاکستان میں معاہدوں کا اختیار متعلقہ وزرا ء کو دیدیا

سعودی کابینہ نے پاکستان میں معاہدوں کا اختیار متعلقہ وزرا ء کو دیدیا

ریاض(آئی این پی ) سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار متعلقہ وزرا ء کو تفویض کردیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر پٹرولیم خالد الفالح پاکستان کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا جس کے لیے اسکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔

سعودی کابینہ

مزید : صفحہ اول


loading...