سعودی عرب دیا میر بھاشا، مہمند ڈیم سمیت 5بجلی منصوبوں کیلئے بھی فنڈز دیگا

سعودی عرب دیا میر بھاشا، مہمند ڈیم سمیت 5بجلی منصوبوں کیلئے بھی فنڈز دیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جیونیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہپاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔جب کہ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -