فیصل آباد میں ہلاک دہشتگردوں کو نہیں جانتا ، سی ٹی ڈی میرا نام استعمال کرنا بندکرے: علی گیلانی

فیصل آباد میں ہلاک دہشتگردوں کو نہیں جانتا ، سی ٹی ڈی میرا نام استعمال کرنا ...

ملتان (آن لائن ) سابق وزیر اعظم یو سف رضاگیلا نی کے بیٹے علی حید ر گیلا نی نے کہا ہے کہ مجھے کا لعدم تحریک طالبان پا کستان کے 6دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا افغان طالبان کا میرے اغوا سے کو ئی تعلق نہیں فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے جن دہشت گردوں کو ما را تھا انکو نہیں جا نتا انکا میر ا اغواسے کو ئی تعلق نہیں ، بھا رتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پا کستانی طالبان کو فنڈنگ اور بارود فراہم کر تی ہے ۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کالعدام تحریک طالبان پا کستان کے 6دہشت گردوں نے مجھے اغوا کیا اغوا کر نے کے بعد انہو ں نے مجھے ڈھا ئی ما ہ تک فیصل آباد میں رکھا اسکے بعد مجھے وزیر ستان لے گئے جہا ں میں 2سال رہا اسکے بعد وہ مجھے افغا نستان لے گئے جہاں پر امریکن فورسزنے ایک چھا پے کے دوران مجھے وہاں سے آزاد کرایا ۔ انہو ں نے کہا کہ افغان طالبان کا میرے اغوا سے کو ئی تعلق نہیں مجھے پاکستان میں طالبان کیخلا ف ہو نیوالے آپریشن ضرب عضب اور دوسرے آپریشن سمیت وزیر اعظم کا بیٹا ہو نے کی پاداش میں اغوا کیا گیا تھا ۔ علی حیدر گیلا نی نے کہا کہ بھا رتی خفیہ ایجنسی (را ) تحریک طالبان پا کستان کو پا کستان میں فوجی چیک پو سٹوں سمیت دوسرے اداروں پر حملہ کرنے کیلئے فنڈنگ کر تی ہے ، ’’را‘‘ طالبان کو بارود بھی فراہم کر تی ہے یہ بات میں نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو بھی بتائی تھی جبکہ ہماری ایجنسز بھی اس سب سے واقف تھی انہو ں نے بھی اس بات کی تائید کی ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کے ہا تھو ں ما رے جانیوالے دہشت گردوں کے بارے میں سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ آپکے اغوا میں ملو ث تھے مگر میں نہیں جا نتا کہ وہ میرے اغوا میں ملو ث تھے یا نہیں سی ٹی ڈی کو اب سمجھ جا نا چاہیے کہ آئند ہ میرانام استعمال نہیں کر نا جبکہ سانحہ سا ہیو ال بہت بڑا ظلم ہے بے گنا ہو ں کو درندگی سے ما را گیا اس سا نحہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ ایک اور سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ جنو بی پنجا ب میں علیحدہ سیکریٹریٹ کا فیصلہ درست نہیں یو ں لگتا ہے جیسے انگریز دور کا وائسرائے ملتان آئے گا جنو بی پنجا ب میں بہت محرومی ہے اس کو علیحدہ صوبہ ہو نا چاہیے تاکہ یہا ں کے لو گو ں کی محرومی کا ازالہ ہو سکے ۔

علی گیلانی

مزید : صفحہ اول


loading...