سانحہ ساہیوال ، حکومت جا جے آئی ٹی کو 19فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور (کر ائم رپو رٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو مقررہ مدت 19 فروری تک اپنی رپورٹ و ز یراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی مقررہ مدت تک رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی سربراہی میں ہونیوالے اس اعلی سطح اجلاس میں جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال پر اب تک جن امور کا احاطہ کیا، اس بارے میں سب نکات دیکھے گئے جبکہ اب تک کے سامنے آنیوالے شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔خیال رہے جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے اور اس کے تناظر میں حکومت پنجاب انتظامی ایکشن بھی لے چکی ہے۔
سانحہ ساہیوال