جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش مکمل،رپورٹ کی تیاری کیلئے اجلاس

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش مکمل،رپورٹ کی تیاری کیلئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ ساہیوال، جو ائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی تفتیش مکمل کر لی، رپورٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کا پہلا باقاعدہ اجلا س ساہیوال میں جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں اب تک کی تفتیش اور دیگر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے 20 فروری تک رپورٹ پیش کیے جا نے کا امکان ہے۔ قانون کے مطابق کسی بھی جے آئی ٹی نے 1 ماہ میں اپنی تفتیش مکمل کرنا ہوتی ہے۔ ادھر حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کو 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
جے ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -