فیاض چوہان بھی پنجاب پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی میں شمولیت کے خواہاں
لاہور(فلم رپورٹر،آئی این پی ) وزیر اطلا عات فیاض الحسن چوہان نے بھی پنجاب پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے پنجاب میں حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دی تو میں بھی ممبربنوں گا، شہباز شریف کوخشوو خضوع سے نہیں مجبوری میں چیئرمین پی اے سی بنایا، انہیں پبلک اکا ؤ نٹ کمیٹی کی سربراہی سے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے، نواز شریف کی ہر بیماری کا علاج ہوگا، ہر خوا ہش پوری نہیں ہوگی۔ عمر ا ن خان کی قیادت میں ہم دنیا کو پاکستان کا نیا چہرہ دکھا رہے ہیں ، اپوزیشن نے قسم کھالی تھی ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینی، شہباز شریف خود پاؤ ں کے ناخن سے سر تک کرپشن میں ڈوبے ہیں انہیں خود احساس کرنا چاہیے، علیم خان نے استعفیٰ دیکر شہباز شریف کو شرم و حیا کا درس دیا۔بعدازاں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمرا میں ہیلتھ کارڈ اور وائس آف پنجاب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود، علاج معالجے اورانہیں فنکارانہ صلا حیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت کی طرف سے مستحق فنکاروں کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میرٹ کی بنیادپرپنجاب کے چھ ہزارفنکاروں میں چارلاکھ روپے مالیت کا ہیلتھ کارڈجلد جاری کریں گے جن سے فنکاروں کے اہل خانہ کو طبی سہولیات مفت حاصل ہوں گی جبکہ وائس آف پنجاب کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فرا ہمی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ فارم جمع کرواتے وقت ڈومیسائیل کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔آرٹسٹ مقا می عہدیداروں کی تصدیق کے بغیر اپنا فارم جمع کروا سکیں گے۔آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی کو شفاف بنانا ہمارا مشن ہے۔ہیلتھ کارڈ وہ امانت ہے جو اس کے حقدار تک ضرور پہنچائیں گے۔بعدازاں فیا ض الحسن چوہان نے نجی سکول کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہرسکول میں سالانہ سپورٹس ڈے لازمی ہونا چاہیے لیکن افسوس ہمارے ملک کے سیاستدا ن مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بجائے منفی غیر نصابی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں انہیں ملک کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہیے۔
چوہان خواہش