حکومت کی سادگی مہم پی اے سی تک پہنچ گئی، کمیٹی کاچائے پانی بند
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت کی سادگی مہم پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی تک پہنچ گئی، کمیٹی کاچائے پانی بند کر دیا گیا،ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے شرکا کیلئے سینیٹر شیری رحمان نے اپنے خرچے پر پانی منگوایا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران ارکان اور سرکاری افسران کو پانی اور چائے فراہم نہ کی گئی ،جس پر سینیٹر شیری رحمان نے حیرانگی کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے کمیٹی کے شرکا کیلئے پانی منگوایا،اجلاس کے آغاز پر کمیٹی کے مائیک بھی نہ چل سکے جس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا آسٹیریٹی میں مائیک بھی کام نہیں کر رہے،تاہم بعد میں مائیک آن کر دیئے گئے۔
سادگی مہم