سائبر سکیورٹی ، غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ساتواں نمبر

سائبر سکیورٹی ، غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ساتواں نمبر

لاہور( این این آئی ) سائبرسکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا شماردنیا کے غیر محفوظ ممالک میں ہوتا ہے تاہم بنگلہ دیش، ایران، چین اور بھا ر ت میں صورتحال اس سے کہیں بدتر ہے۔بین القوامی تحقیقاتی ادارے کیسپر اسکائی لیب کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ صارفین کیلئے دنیا کے سب سے غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے تاہم بھارت پاکستان سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ادارے کا کہناہے پاکستان میں استعمال کیے جانیوالے 25فیصد موبائل فونز پر مال ویئر یا وائرس کے حملے ہو چکے ہیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد 25فیصد سے زائد ہے۔غیر محفوظ مما لک میں بنگلہ دیش سرفہرست ، دوسرے نمبر پر نائیجیریا ، پانچوایں نمبر پر چین اور بھارت چھٹے جبکہ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔اس تحقیق میں دنیا کے صرف 60ممالک کو شامل کیا ہے کیونکہ ان کے اعدادوشمار مکمل اور باآسانی دستیاب ہیں۔ پاکستان نے سائبر سکیورٹی سے متعلق تسلی بخش قانون سازی نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں آگاہی دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یاد رہے اکتوبر2018ء میں پا کستان میں بینکاری نظام پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا تھا ، جس میں بینک کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈا لر نکال لیے گئے تھے۔مئی 2017میں بھی 150ممالک میں 3لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئے تھے جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 100ڈالرز سے اس کا آغاز کیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے تین معروف ہسپتال ،سیمنٹ فیکٹر ی اور ریفائنری پر بھی سائبر حملوں میں متاثر ہوئے تھے۔

سائبر سکیورٹی

مزید : صفحہ اول


loading...