بلاول کی قیادت میں پاکستان حقیقی جمہوری ،پر امن ملک بنے گا،پیپلز پارٹی

بلاول کی قیادت میں پاکستان حقیقی جمہوری ،پر امن ملک بنے گا،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خودکشی کرنے کی صرف بھڑک ماری تھی، خود کشی کا وعدہ پورا کرنے کے لئے شاید کنٹینر بن رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو وعدہ کرو پورا کرو۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ خود کشی کا وعدہ پورا کرنے کے لئے شاید کنٹینر بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قرضہ لینے سے انکار کر رہے ہیں آئی ایم ایف والے منتیں کر رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہاکہ مراد سعید دو سو ارب ڈالرلیکر آ رہا تھا اپوزیشن والوں نے لوٹ لیا ۔دریں ثناء پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاک امریکا تعلقات، دہشتگردی اور جمہوریت پر کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں،بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان حقیقی جمہوری ترقی پسند اور پر امن پاکستان بنے گا۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عالمی میڈیا کے ذریعے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ دورہ امریکہ میں چیئرمین بلاول بھٹو سچے قوم پرست رہنما کا ثبوت دے رہے ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے امریکی ذمہ داران کو ان کی تاریخ یاد دلائی اور پاکستان کے مخالفین کو آئینہ بھی دکھایا۔نیر بخاری نے کہاکہ قوم کو ایک بہادر اور ذہین لیڈر ملا ہے جو قوم کی درست طریقے سے نمائندگی کر رہا ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف نظریہ محترمہ بینظیر کی فلاسفی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...