پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے ، فتح امن کی ہو گی ،عثمان بزدار

پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے ، فتح امن کی ہو گی ،عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ فور کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سعودی عرب سے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ فورکے آغازپرپاکستان کرکٹ بورڈ اورملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان سپرلیگ فورمیں کوئی بھی ٹیم جیتے ، جیت امن کی ہو گی ۔ پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔وزیر اعلی نے کہاکہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان سپرلیگ فورکے میچوں سے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا۔ پاکستان سپرلیگ فور کے ذریعے ملک بھر میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فور کے انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچزکیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ میچوں کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول