وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا، اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گاجبکہ کابینہ اب تک کیے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لے گی، مختلف ممالک کیساتھ شعبوں میں تعاون کی منظوری دیگی ، ا جلا س میں ترقیاتی منصوبوں میں پیپرا رولز 2004میں چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے، ای او بی آئی کے چیئرمین کی تعیناتی جبکہ نیشنل ڈیزا سٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010میں ترمیم کی منظوری دی جائیگی ۔ اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا ،اجلاس میں انسداد منشیات پالیسی 2018بھی پیش کی جائیگی۔اجلاس کے ایجنڈے میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور صدرزرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتیوں کی منظوری بھی شامل ہے۔