نیب ایگزیکٹو بور ڈ کا اجلاس آج ہوگا،کئی مقدمات کی منظوری متوقع

نیب ایگزیکٹو بور ڈ کا اجلاس آج ہوگا،کئی مقدمات کی منظوری متوقع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو کے چےئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹر ز میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف مقدمات کی منظوری دی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق موجود ہ چےئرمین کے دور میں تقریباً 48کے قریب ایگزیکٹو بورڈاجلاس منعقد ہوچکے ہیں ئیں اور اس وقت یہ صورتحا ل ہے کہ نیب کے علاقائی ریجنل بیوروز کی طرف سے نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھجوائی گئی تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریوں، انوسٹیگیشنز اور بدعنوانی کے ریفرنسز پر قانون کے مطابق اور شفافیت ، میرٹ ، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منظوری دی جا چکی ہے۔

نیب اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...