شٹ ٖڈاؤن خاتمہ ، ری پبلکن ، ڈیمو کر ٹیک میں عبوری سمجھوتہ طے ،کانگریس نے بھی منظوری دے دی

شٹ ٖڈاؤن خاتمہ ، ری پبلکن ، ڈیمو کر ٹیک میں عبوری سمجھوتہ طے ،کانگریس نے بھی ...

واشنگٹن(اظہر زمان ، بیورو چیف) امریکہ کی دونوں جماعتوں ریپبلکن اور ڈیمو کرئیک کے درمیان باقی ماندہ بجٹ پر عبوری سمجھوتہ ہوگیا جس کے بعد کانگریس نے اسکی منظوری دیدی ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیب ا س پر ناراضی کا اظہار کیا کیونکہ ان کی خواہش کے مطابق سمجھوتے ہیں جنو بی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے ان کے فنڈ کے مطالبے کو نظر انداز کردیا گیا۔ یہ بل جمعرات یا جمعہ کو صدر ٹرمپ کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس جائے گا، اس کے بارے میں انہوں نے عندیہ یہ دیاہے وہ اسے ناپسند کرنے کے باوجود اس پر دستخط کردیں گے تاکہ دوبارہ جزوی شٹ ڈا ؤن نہ ہو۔ صدر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے پانچ ارب ستر کروڑ ڈالر کا مطالبہ کررکھا ہے جس کے بارے میں انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے اگر بجٹ میں رقم شامل نہ کی گئی تو وہ ہنگامی حالت کے نفاذ کے ذریعے اتنی رقم حاصل کرلیں گے۔ صدر ٹرمپ کے جمعہ تک دستخط کرنے کی صورت میں حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل جائے گا ۔ کیونکہ پہلے عبوری معاہدے کی ڈیڈ لائن جمعہ کی رات 12بجے ختم ہورہی ہے۔ یادرہے رواں مالی سال کیلئے جو یکم اکتوبر 2018ء سے شروع ہوکر 30ء ستمبر 2019ء میں ختم ہوگا تمام محکموں کے بجٹ منظور نہیں ہوئے۔ باقی ماندہ محکموں کو حکومت چلانے کیلئے عارضی مدت کیلئے کانگریس فنڈ فراہم کرتی رہی ہے ، لیکن عارضی فنڈ نہ ملنے کے سبب شٹ ڈاؤن ہوجاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...