سعودی عرب کی پاکستان کو 2پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش

سعودی عرب کی پاکستان کو 2پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش

لاہور (آئی این پی ) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی کے خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے حکومت پنجاب کے دو پاور پلانٹس خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی منہ مانگی قیمت بھی پوچھ لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کی پیشکش پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، کیوں کہ سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے اور بولی کے بغیر پلانٹس بیچنے کے لیے پیپرا قواعد و ضوابط سے استثنیٰ دینا ہو گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور ان کے استقبال و قیام کے حوالے سے حکومت پاکستان نے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

سعودی عرب

مزید : صفحہ اول


loading...